سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی میں مشکل میں پڑ گیا

لاہور(پی این آئی) اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کوطلب کرلیا، احمد مجتبیٰ پر سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے ،احمد مجتبیٰ نے دیپالپور میں سرکاری زمین پر قبضہ کرا کر دکانیں تعمیر کرا دیں۔ اینٹی کرپشن نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کوسرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں تحقیقات کیلئے بلا لیا ہے۔

 

احمد مجتبیٰ کو 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپالپور میں سرکاری مارکیٹ کی اراضی غیرقانونی طور پر لیز پر دینے کا الزام ہے، احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا۔احمد مجتبیٰ نے دیپالپور میں سرکاری زمین پر قبضہ کرا کر دکانیں تعمیر کی گئیں۔ مزید برآں تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے فرح گوگی کو ملنے والے ایک پلاٹ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنماء ایاز صادق کو ملنے والے 2 پلاٹ کی دستاویزات سامنے لے آئے ، انہوں نے کہا کہ کل الزام لگایا گیا فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں احسن گجر اور فرح گجر نے ایک پلاٹ لیا جس کی قیمت زیادہ تھی پر انہوں نے کم قیمت پر لیا ، بڑی دلچسپ بات ہے کہ جہاں فرح کو ایک پلاٹ ملا وہیں ایاز صادق کو 2 پلاٹ ملے ، کیا ایاز صادق بھی فرح بی بی کے پارٹنر ہیں؟ فواد چوہدری نے شیریں مزاری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پہلے کہا گیا سرے محل ہمارا نہیں، جب بیچ کر پیسے ملنے تھے تو آصف زرداری نے کہا وہ ہمارا ہے، حکومت نے کرپشن کے قوانین نہ بنانے کا عزم کیا ہوا ہے، ٹیکس لگنے اور آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے پر کوئی مزاحمت نہیں ہوئی۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرح گوگی کا بنی گالہ سے تعلق ثابت ہو چکا ہے۔

 

فرح گوگی کے نام پر مختلف مقامات پر پلاٹ نکل رہے ہیں، انہوں نے اربوں روپے کمائے۔ خود جو کچھ انہوں نے کیا اس کا جواب نہیں دیتے، دوسروں پر الزام لگاتے اور گالیاں دیتے ہیں، قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے اور احتساب کا عمل ہونا چاہیے۔ کابینہ میں تمام سیاسی جماعتیں شامل ہیں، لوگوں کی مختلف آراء ہوتی ہے اس کا خیال رکھنا پڑتا ہے، کسی ادارے کی طرف سے حکومت کو کوئی شکایت نہیں کی گئی، میرے علم میں نہیں کہ کسی ادارے نے حکومت کو شکایت کی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close