5دن تمام سرکاری دفاتر بند، عید کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) کابینہ ڈویژن نے عید کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر 5 تعطیلات ہوں گی اور ملک میں عید کے موقع پر پر 8 سے 12 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔ دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ پر پردیسیوں کی سہولت اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ دوسرے شہروں میں مقیم لوگ عید پر اپنے گھروں کو جاسکیں ، اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 

8 جولائی صبح 10 بجے پہلی اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور سے پشاور پہنچے گی۔ اسی طرح 8 جولائی کو دوسری اسپیشل ٹرین شام 6 بج کر45 منٹ پر کراچی سے براستہ ملتان، فیصل آباد، لاہور پہنچے گی ، 13 جولائی کو تیسری اسپیشل ٹرین لاہور سے صبح11 بج کر30 منٹ پر براستہ فیصل آباد، ملتان سے کراچی پہنچے گی۔ دوسری طرف وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی ، جن فیڈرز پر زیادہ لوگ بل نہیں دیتے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی، بجلی کی منصوبے نہ چلنے کی وجہ سے پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑا تاہم تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد سے 600 میگا واٹ بجلی منصوبے میں شامل ہوئی۔ خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں کی نسبت کوئلے کی قیمتوں میں 4 گنا اضافہ ہوا، شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے ، سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے، ملک میں جیسے جیسے طلب بڑھتی گئی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ، 5 ہزار800 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہ چل سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close