حکومت کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ، عمران خان نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینے کا حکم دیا جائے،

نادرا کو اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کا میکنزم بنانے کا حکم دیا جائے اور الیکشن کمیشن کو کہا جائے کہ وہ نادرا کو فنڈز فراہم کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close