لاہور( پی این آئی) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عظمی کاردار نے کہا ہے کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی،عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کے لئے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں،
پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکائونٹس میں جاتے تھے۔جلد طاہر خورشید اور فرح گوگی وعدہ معاف گواہان بنیں گے کیونکہ اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے۔انہوںنے کہا کہ خان صاحب اور جہانگیر ترین کے درمیان مسائل کی وجہ بھی بشری بی بی ہیں۔ عمران خان کے موبائل فونز بھی بشری بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان سے بشری مانیکا کی آڈیو کا ل کا ازخود نوٹس لینے کیلئے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔
مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان سابق خاتون اول بشری مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی مہم چلانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،کسی بھی خاتون اول کو ایسی گھٹیا مہم لیڈ کرنا زیب نہیں دیتا،سیاستدان عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہوتے ہیں۔لاکھوں ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کرکے اسمبلیوں میں پہنچاتے ہیں۔قراردا دمیں مطالبہ کیاگیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سابق خاتون اول بشری مانیکا اور عمران خان کے ڈیجیٹل میڈیا کے فوکل پرسن ارسلان خالد کی آڈیو کال پر ازخود نوٹس لیںاور حکومت سے بھی مطالبہ ہے کہ اس آڈیو کال کا فوری فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں