دوسرے بینکوں کے اے ٹی ایمز سے پیسے نکلوانے،بیلنس معلوم کرنے پراب کتنے اضافی چارجز ادا کرنا پڑینگے؟صارفین کیلئے بری خبر

لاہور( پی این آئی)کمرشل بینکوں نے نئے اے ٹی ایم شیڈول آف چارجز جاری کر دیئے ہیں۔دوسرے بینک کے ون لنک اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئے ریٹس کا اطلاق جولائی سے دسمبر 2022 تک ہوگا۔دوسرے بینک کے ون لنک اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے پر فی ٹرانزیکشن فیس میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئے چارجز کے اطلاق کے بعد ون لنک اے ٹی ایم کی ہر رسید پر 23 روپے 45 پیسے وصول کئے جائیں گے۔

اس سے پہلے ون لنک اے ٹی ایم پر فی ٹرانزیکشن چارجز 18 روپے 75 پیسے تھے۔اے ٹی ایم سے بیلنس معلوم کرنے اور ٹرانزیکشن چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور اب فی ٹرانزیکشن فیس 2 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 13 پیسے کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح کا 13سال کی بلند ترین شرح پر پہنچنا لمحہ فکریہ ہے ، یکم جولائی سے فنانس بل کے نفاذ کے بعد مہنگائی کی ایک اور لہر آئے گی

،قوم اب مزید کسی منی بجٹ کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لئے اب عوام سے قربانی لینے کی بجائے حکمران طبقہ اور اشرافیہ قربانی دے ،اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اشرافیہ پر عائد کیا گیا 10فیصد سپر ٹیکس ان کے خالص منافع سے وصول کیا جائے اور اس کی عوام سے وصولی کو روکنے کے لئے سخت مانیٹرنگ کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close