ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف کو پی پی 158 لاہور میں اہم کامیابی مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو پی پی 158 لاہور سے اہم کامیابی مل گئی، سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ‘ پی ٹی آئی امیدوار محمد اکرم عثمان کی حمایت کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی اے ار وائی نیوز کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں جاری انتخابی مہم کے دوران سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار کی ،

اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اکرم عثمان نے کہا کہ نئے آنے والوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں ، عوام ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ، اس مقصد کے لیے پی پی 158کے باشعور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشااللہ یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو واپس دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close