بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرا کی عمر کتنی نکلی؟ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی )کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوگی۔نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق دعا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اتفاق ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جب کہ عمر 15سال کے زیادہ قریب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close