جڑواں پاکستانی بہنوں سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات، جڑواں بہنوں کو سعودی حکومت کے تعاون سے آپریشن کر کے الگ کیا گیا تھا

سوات (پی این آئی) پاکستان میں خادم حرمين شريفين کے سفیر جناب نواف المالکی نے دو پاکستانی جڑواں لڑکیوں فاطمہ اور مشاعل سے ملاقات کی، جن کا 2016 میں علیحدگی کا آپریشن ہوا تھا، دونوں بچیوں کے والد نے سعودی حکومت اور قیادت کی طرف سے ان کی دیکھ بھال اور توجہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان میں برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن سے لاکھوں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔


سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف المالکی سماجی بہبود کے ان کاموں میں ہمیشہ متحرک اور سرگرم نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مقیم سفارتی شخصیات میں جناب نواف المالکی کا مقام منفرد ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close