نواز شریف تیل کی قیمتیں بڑھا نے کے حق میں نہیں، رانا ثنا اللہ کاانکشاف

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے ، تیل کی قیمتوں میں اضافے پر سب سے زیادہ دکھی نواز شریف ہیں ۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مہنگائی میں عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے، پچھلے ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی کا اضافہ ہوا، تیل کی قیمتوں میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے، مہنگائی میں اضافے کی وجہ بیڈ گورننس بھی ہے،نواز شریف تیل کی قیمتیں بڑھا نے کے حق میں نہیں تھے۔

عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہوا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا کہ آپ نے سبسڈی ختم کرنی تھی ، سڈی زیرو کرنے کے لیے مہنگائی میں اضافہ کیا گیا، ملک کو تباہی کو بچایا ہے، اب مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کریں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جنہوں نے ساڑھے3سال میں صرف انتقام لیا وہی لوگ اب لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، روز بہانہ بنا کر مخالفین کو گالیاں دیتے ہیں، جو پوچھا جائے اس کا جواب نہیں دیتے، 25مئی کے بعد ناکام ہونے پر کہتے ہیں ہم پر زیادتی ہوئی، آئی ایم ایف معاہدےپر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں، سبسڈی زیرو کرنے اور لیویز لگانے پر دستخط کس کے تھے؟، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے کہتے تھے اتنے دن میں یہ کردو ورنہ آرہا ہوں،جلاؤ گھیراؤ کر دوں گا، اب کہہ رہے تھے دوبارہ اقتدار میں نہ لائے تو رونا شروع کر دوں گا، ہر جگہ سے فرح خان کے نام پر جائیداد نکل رہی ہے،کیاوزیراعظم ہاوس کی فیملی میں فرح خان کا اندارج نہیں تھا،ہم نے شہزاد اکبر کی طرح کاغذ دکھانے کا کام نہیں کیا نہ کریں گے، رات کو10 ہزار کرسیاں لگائی تھیں2لوگ اسلحہ سمیت پکڑے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close