طلبا کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت کا لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

لاہور(پی این آئی )پنجاب حکومت نے طلباکے لئے دوبارہ لیپ ٹاپ اسکیم شروع کا اعلان کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ طلباءکیلئے لیپ ٹاپ اسکیم پھر شروع ہو رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ مہنگائی پرقابوپانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کردیاجبکہ مزدور کے لئے کم از کم اجرت 25ہزار مقرر کر دی گئی ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی کو بہتر بنا رہے ہیں،تحصیل اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں مفت ادویات دستیاب ہیں،کابینہ نہیں تھی پھر بھی 200ارب کی سبسڈی دےکرآٹاسستا کیا۔ حمزہ شہبا ز کا مزید کہناتھا کہ عوام کی مشکلات اور دکھوں کا احساس ہے،اللہ تعالیٰ نے خدمت کا موقع دیا ،وقت ضائع کئے بغیر سرگرم عمل ہیں،ہم مشکلات سے گھبرانے والے نہیں ،مسائل پر قابو پاکردم لیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close