عمران خان نے علیم خان کو کیوں وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بنایا؟ پی ٹی آئی کی منحرف رکن عظمیٰ کاردار کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عظمیٰ کاردار نے پارٹی چیئرمین اور ان کی اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ کاردار کا کہناہے کہ علیم خان بشریٰ بی بی ، فرح خان کی کرپشن کی راہ میں رکاوٹ بنتے،علیم خان کو اس لئے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیا گیا ،منحرف رکن پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ عثمان بزدار کٹھ پتلی تھے، وزیراعلیٰ ہاؤس کرپشن کا گڑھ تھا۔

 

ان کا کہناتھا کہ فرح گوگی، طاہر خورشید ، بشریٰ بی بی کی کرپشن کے وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ عظمیٰ کاردار کا کہناتھا کہ عمران خان نے وائٹ کالر کرائم کیا، منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھجوایا،کرپشن کا70 فیصد عمران، بشریٰ بی بی،30 فیصد فرح گوگی کو جاتا رہا،ان کا کہناتھا کہ عمران خان ہنس ہنس کر بشریٰ بی بی کی فائلز پر دستخط کرتے رہے۔منحرف رکن پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ عمران خان کا موبائل بھی بشریٰ بی بی کے پاس ہوتا ہے، بشریٰ بی بی فیصلہ کرتی عمران خان سے کس نے ملنا اور کس نے نہیں،جہانگیر ترین سے دوری کی وجہ بھی بشریٰ بی بی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close