لیگی کارکنان استقبال کی تیاری کریں، نوازشریف کی پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف بہت جلد واپس آرہے ہیں۔انہوں نے اتوار کو سیالکوٹ میں شہابپورہ فلائی اوور کا افتتاح کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتدار کھو جانے پر عمران خان حواس باختہ ہو چکا ہے، عمران خان کے چہرے کا بہروپ تار تار ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان صبر کر یں، منتخابات2023 میں ہی ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں مہنگائی ورثے میں ملی ہے جو پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ہمیں مہنگائی کا مکمل احساس ہے اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ تیل، گیس اور کوئلے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔لیکن اس کے باوجود ہم پر لازم ہے کہ ہم ان مشکل حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے اور حالات بہتر ہوں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ2023 میں انتخابات ہوں گے جس کے لیے ہم عوام کے پاس جائیں گے اور پھر عوام ہی فیصلہ کرے گی کہ کون برا نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان الزامات لگاتا ہے باہر بھڑکے مارتا ہے اور اندر جا کے ترلے منتیں کرنے لگ جاتا ہے۔عمران خان پر جس نے بھی احسان کیا اس نے اسے نہیں بخشا۔عمران خان اپنے خون کا وفادار نہیں تو پھر یہ کسی شخص کسی ادارے یا مٹی کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ملکی قانون اور آئین کے وفادار ہیں, ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان ان میں تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے۔عمران خان کا ایک ہی مشن ہے کہ ایٹمی طاقت پاکستان کمزور ہو اور اس ملک کے اداروں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔خواجہ آصف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں ن لیگ تمام نشستیں جیتے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close