توشہ خانہ کیس میں عمران خان پھنس گئے، عمران خان کیخلاف ریفرنس جمع کروا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع ہو چکا۔تفصیلات کے مطابق ایاز صادق نے مزید کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے حوالے سے ٹرمپ سے کیا گیا وعدہ پورا کیا ۔عمران خان نے ملک کے خلاف جو باتیں کیں اس پر ان کے خلاف کے سپریم کورٹ لے کر جائیں گے۔

 

ایاز صادق نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس کے متعلق عمران خان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع ہو چکا ہے۔اسپیکر تیس دن میں فیصلہ کر کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں گے۔قبل ازیں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی بنیاد پر نااہلی کا ریفرنس دائر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ وزارت قانون میں ریفرنس کی تیاری جاری ہے۔نااہلی کا ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جائے گا۔عمران خان پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام لگایا جائے گا۔ ن لیگ کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانے سے تحائف لے کر ان کو بیچا۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے بھی عمران خان پر سخت تنقید کی تھی۔ مریم نواز کی عمران خان پر کی جانے والی تنقید پر فواد چوہدری کی جانب سے ردعمل دیا گیا ۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور فیملی نے توشہ خانے سے گاڑیوں سے لیکر بیگز تک خریدے اور ایسے معصوم بنی ہوئیں ہیں جیسے کسی کو پتہ ہی نہیں۔

 

عمران خان پر چار سال کی حکومت کے بعد الزام یہ ہے کہ گھڑی لی وہ بھی پیسے دے کر، آپ پورا ملک کھا گئے اور ڈکار بھی نہیں مارا، کیا باتیں کرتی ہیں ماشااللّہ۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کے سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں