نیو یارک (پی این آئی) امریکہ کے سرمایہ کاری بینک جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا جواب دیا تو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔
بلوم برگ کے مطابق جے پی مورگن کی نتاشا کنیوا سمیت دیگر تجزیہ کاروں کی جانب سے بینک کے صارفین کو ایک نوٹ لکھ کر خبردار کیا گیا ہے کہ روس کی معاشی حالت اتنی مستحکم ہے کہ وہ معیشت کو زیادہ نقصان پہنچائے بغیر تیل کی 50 ملین بیرل یومیہ پیداوار میں کمی برداشت کرسکتا ہے۔ اگر روس اپنی پیدا وار میں کمی کرتا ہے تو باقی دنیا کیلئے یہ تباہ کن ہوگا۔ اگر خام تیل کی پیداوار تین ملین بیرل یومیہ کم کی جاتی ہے تو لندن کروڈ آئل کی قیمت 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی اور اگر پیدا وار میں یومیہ پانچ ملین بیرل کی کمی جاتی ہے تو خام تیل کا ایک بیرل 380 ڈالر کا ہوجائے گا۔صارفین کو لکھے نوٹ میں جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے کہا کہ مغربی پابندیوں کے جواب میں روس اپنی توانائی کی برآمدات میں کمی کرسکتا ہے، یہ عین ممکن ہے کہ مغرب کو سبق سکھانے کیلئے روسی حکومت تیل کی پیداوارکم کردے جس کے عالمی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں