ضمنی الیکشن سے قبل وزیراعظم شہباز شریف چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے، بڑی خبر

لاہور(پی این آئی)ضمنی الیکشن سے قبل وزیراعظم شہباز شریف چوہدری شجاعت سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے، بڑی خبر۔۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شہباز شریف نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

 

وفاقی وزیر سالک حسین، صوبائی وزیر ملک احمد خان اور چوہدری شافع حسین بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری شجاعت حسین نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close