عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی، حکومت نے عوام کو بُری خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جن فیڈرز پر زیادہ لوگ بل نہیں دیتے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو گی۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد سے 600 میگا واٹ بجلی منصوبے میں شامل ہوئی۔بجلی کی منصوبے نہ چلنے کی وجہ سے پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑا۔

 

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں کی نسبت کوئلے کی قیمتوں میں 4 گنا اضافہ ہوا۔شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے۔ملک میں جیسے جیسے طلب بڑھتی گئی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا۔5 ہزار800 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہ چل سکے۔بل دینے والے فیڈز پر لوڈشیڈنگ بہت کم ہو گئی،نہ دینے پر لوڈشیڈنگ ہو گیی، لوڈشیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے۔گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔پاکستانی کوئلے سے بڑی مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے آخری سال بڑی ڈکیتی کی تھی،پچھلے 2 مہینوں میں صنعتوں کو ایک منٹ بھی بجلی بند نہیں ہوئی۔خیال رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں کو لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے۔ جبکہ بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں