پاکستان کی نجی ایئر لائن میں دوران پرواز غلاف کعبہ کی زیارت کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نجی ایئر لائن ایئر سیال کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز کے مسافروں کو غلاف کعبہ کی زیارت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فورکے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ایئر لائن کی میزبان دوران پرواز مسافروں کو ”کسوہ“ غلاف کعبہ کی زیارت کروا رہی ہے جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایئر سیال کے اس اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے ۔نجی ایئر لائن کی میزبان کو مسافروں کو غلاف کعبہ کا زیارت کروانے کا شرف حاصل ہوا، فرط جذبات میں میزبان رو پڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close