بلوچستان میں پہلی مرتبہ خاتون ایس ایچ او تعینات، بہادر خاتون کون ہے؟ جانیئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی تاریخ پہلی مرتبہ میں پولیس کے ایک تھانے میں خاتون ایس ایچ او تعینات کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بلوچستان پولیس کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق سب انسپکٹر ثوبیہ خانم کو ریگولر تھانہ کینٹ کوئٹہ میں بحیثیت ایس او تعینات کیا گیا ہے۔

وہ بلوچستان صوبے کی تاریخ میں کسی بھی ریگولر تھانے کی پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات ہوئی ہیں۔ اپنی اس تعیناتی پر ثوبیہ خانم نے آئی جی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے لیے بلوچستان پولیس کا ماحول بہت اچھا ہے اور ہم قوم کی بیٹاں، بہنیں اور مائیں ہیں۔ بلوچستان پولیس میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ہر مشکل گھڑی کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی اور جان بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کروں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close