پنجاب کی وزارت اعلیٰ،آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے کیا یقین دہانی حاصل کر لی؟

لاہور (پی این آئی) 22 جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹنگ میں ق لیگ کے کے ارکان صوبائی اسمبلی کس طرف اپنا وزن ڈالیں گے؟ اسی مقصد کے تحت سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری شجاعت حسین سے یقین دہانی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی۔چودھری سالک، چودھری شافع، طارق بشیر چیمہ اور دیگر افراد نے بھی سابق صدر سے اظہارِ تعزیت کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close