پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے خواب دیکھنا چھوڑدیں، حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزراءخرم دستگیر اور مصدق ملک نے واضح کر دیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں بلکہ اس عرصے میں قیمتیں مسلسل بڑھتی چلی جائیں گی۔ توانائی کے وزراءخرم دستگیر اور مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جو معاشی بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔

 

ان کی وجہ سے موجودہ حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کچھ کرنے سے قاصر ہیں۔وزراءکا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کی طرف سے کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ایسی قانونی بندشیں ہیں کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اصلاحات کی تکمیل سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتی۔رواں سال کے آخر تک قیمتوں میں اضافہ جاری رہے گا اورآئندہ سال میں ان میں کمی کا سلسلہ شروع ہو گا۔خرم دستگیر اور مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجلی اور قدرتی گیس کی پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بھی تاخیری حربے استعمال کیے، جن کی وجہ سے موجودہ حکومت کو آ کر ایک دم قیمتیں بڑھانی پڑ گئیں۔ اس کے علاوہ جب کوئلے، فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمتیں کم ترین سطح پر تھیں، سابق حکومت نے یہ اشیاءدرآمد بھی نہیں کیں۔ اس کی بجائے اس عرصے میں ان اشیاءکی قیمتوں میں 300سے 400فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ ان تمام نااہلیوں کا خمیازہ اب عوام بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں