اسلام آباد(پی این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے تنگ آئے ٹرانسپورٹرز نے عید تک 70فیصد اور عید کے بعد مکمل ٹرانسپورٹ بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کی وجہ سے ملک میں 30فیصد ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی تاکہ لوگ عید پر اپنے گھروں کو جا سکیں اور عید کے بعد ٹرانسپورٹ مکمل بند کر دی جائے گی۔ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے سے ٹرانسپورٹ انڈسٹری تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔
اگر حکومت ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتی تو اسے ٹیکس ختم کر دینے چاہئیں۔ واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے گزشتہ روز ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں 14روپے 85پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پٹرول پر 10روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5روپے فی لیٹر لیوی بھی لاگو کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں