جب بھی عوام تکلیف میں ہوں گے نوازشریف کی بیٹی مریم نکلے گی،مریم نواز کا دبنگ اعلان

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی عوام تکلیف میں ہوں گے نوازشریف کی بیٹی مریم نکلے گی،فتنہ خان نے عوام کو جس مشکل میں ڈاالا،ہم اس کا مداوا کریں گے۔لاہور کے گرین ٹائون میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پریڈ گرائونڈ میں فتنہ خان جلسہ کر رہا ہے ،پورے پاکستان سے اتنے بندے اکٹھے نہیں کرسکا جتنے گرین ٹائون میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھانا پڑیں، جب بھی عوام تکلیف میں ہوں گے

نوازشریف کی بیٹی مریم نکلے گی،میں آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے آئی ہوں اور آپ کے ساتھ ہوں،یہ مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ،وعدہ کرتی ہوں ان مسائل سے نکالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close