ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں، تحریک انصاف نے ڈونلڈلو کو پیغام بھجوا دیا، اب تک کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ طور پر جس امریکی اہلکار پر عمران خان کی حکومت کو دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا اُسی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوورسیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں۔

 

خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔اس خبر پر جب رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری سے تبصرے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ چیک کرکے بتاتے ہیں۔4 اپریل 2022 کو بنی گالہ میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں عمران خان نے کہا تھا کہ امریکا کے جس نمائندے نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے اس کا نام ڈونلڈ لو ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close