جنید صفدر نے والدین اور خاندان کا سر فخر سے بلند کر دیا، نواز شریف اور مریم نواز خوشی سے نہال

لندن (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے گریجوایشن کرلی۔ جنید صفدر نے انسٹاگرام پر کانووکیشن کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے قانون میں بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔

جنید صفدر کی گرایجوایشن تقریب میں ان کے نانا سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔جنید کی والدہ مریم نواز نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا “اللّہ تیرا شکر ، سوچا خوشخبری آپ سب سے شیئر کر لوں۔ اللّہ سب پاکستانی نوجوانوں کو کامیاب کرے ۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close