مقتدر حلقوں کو کہتا ہوںکہ۔۔۔شیخ رشید نے پریڈ گرائونڈ جلسے میں مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں جلد الیکشن کا اعلان کیا جائے،جلد انتخابات میں ہی پاکستان کی بہتری ہے، یہ ملک کو نہیں چلا سکتے، 17 جولائی پی ٹی آئی امیدواروں کو جتا کر امپورٹڈ حکومت کا جنازہ دفن کریں گے۔

 

انہوں نے پریڈ گراؤنڈ میں مہنگائی کیخلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج راولپنڈی میں عمران خان کا انقلاب ، چور شہبازشریف اور ڈاکو آصف زرداری کو کہتا ہوں، بے ایمانو! عمران خان پاکستانیوں کی آواز ہے، ایک نے بیٹے کو وزیراعلیٰ بنایا اور ایک نے بیٹے کو وزیرخارجہ بنا دیا، ایک نے بیٹے کو وزیرمواصلات بنا دیا جس نے مسجد کا غسل خانہ بھی نہیں بنایا، ڈیزل اپنے بھائی کو گورنر خیبرپختونخواہ بنانا چاہتا ہے، جس طرح پاک فوج سارے ملک کی آواز ہے اسی طرح عمران خان پورے ملک کی آواز ہے۔عمر کے اس حصے میں کہتا ہوں کہ دوستوں کو اسلام علیکم کہہ دیا کہ میں اب عمران خان کے ساتھ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ڈالر 87 روپے ہے، پاکستان میں 208 روپے ہوگیا ہے، 30 فیصد مہنگائی اور 46 فیصد گیس بڑھی ہے، 55 فیصد بجلی اور 100 روپے پیٹرول بڑھا، شوباز تیری حکومت پر لعنت، عمران خان کو خوش کہنے کیلئے نہیں کہتا۔

 

میں نے راولپنڈی میں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا جو آج دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی بڑا اہم مہینہ ہے، 17 جولائی پی ٹی آئی امیدواروں کو جتا کر امپورٹڈ حکومت کا جنازہ دفن کرنا ہے، لیڈر روز روز پیدا نہیں ہوتے، پاکستان کے تمام حساس اداروں، مقتدر حلقوں، اور اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہوں پاکستان کی بہتری اسی میں ہے الیکشن کا جلد اعلان کیا جائے یہ ملک کو نہیں چلا سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close