ہراسانی کیس، عثمان مرزا اور ساتھیوں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک جوڑے کو ہراساں کرنے کے مجرموں عثمان مرزااور اس کے ساتھیوں کی اپیل ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ٹرائیل کورٹ کی طرف سے 24مارچ کو عثمان مرزا اور اس کے 4ساتھیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ ان کی اپیل ٹرانسفر کی جائے کیونکہ جو بنچ ان کی اپیل کی سماعت کر رہا ہے وہی بنچ اس سے قبل ملزمان کے خلاف فیصلہ دے چکا ہے۔ تاہم عدالت عالیہ نے مجرموں کی یہ درخواست مسترد کر دی۔واضح رہے کہ مجرموں نے جولائی 2021ءمیں ایک لڑکے اور لڑکی کو محبوس رکھ کر جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔ اس شرمناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close