چوہدری پرویز الٰہی کا پلڑا بھاری، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے پہلے ہی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور اشرافیہ کے علاوہ ملک میں کوئی ایسا شخص نہیں جو مہنگائی سے تنگ نہ ہو۔عوام کو نچا کر حکمران اپنا پیٹ بھر رہے ہیں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ ادویات خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔تحریک انصاف کے تمام ارکان پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔اگر یہ ضمنی الیکشن میں 13 نشستیں بھی جیت جاتے ہیں تو دو آزاد ارکان بھی تبدیل ہو کر پرویز الٰہی کی طرف آ سکتے ہیں۔

 

جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف رکن فیصل نیازی وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دیں گے یا نہیں اس حوالے سے ان کا موقف سامنے آگیا۔ مسلم لیگ ن کے منحرف رکن فیصل نیازی نے حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے کبھی دور نہیں رہا۔ ایم پی اے فیصل نیازی نے کہا کہ اب اگر الیکشن ہوا تو حمزہ شہباز کو ہی ووٹ دوں گا۔فیصل نیازی نے کہا کہ اکثریت ن لیگ کے پاس ہے اور جیت بھی اس کی ہی ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر کو دیا تھا۔ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے (ن) لیگ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل نیازی نے استعفی اپوزیشن لیڈرکے چیمبر میں بیٹھ کر لکھا۔ فیصل نیازی کااستعفیٰ تا حال منظور نہیں کیا گیا۔رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی کا کہنا ہے کہ میرا استعفیٰ سپیکر کے پاس ہے، منظور ہوا یا نہیں وہی جانیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے صوبے میں بحرانی کیفیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close