خون خرابہ کرنے کی کوشش ؟ پریڈ گرائونڈ جلسے سے پی ٹی آئی کارکن سے اسلحہ برآمد، کس ادارے کا ملازم نکلا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کا آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ شیڈول ہے جس سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی خطاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ کے واک تھرو گیٹ پر ایک شخص سے پستول برآمد ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق پسٹل سعید غنی نامی شخص سے برآمد ہوا اور مشکوک شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسلحہ بردار شخص کے پی پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔

 

کڑے گئے شخص سے 30 بور پستول اور دس راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کاک کہنا ہے کہ اسلحہ بردار شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ جلسے کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے بینرز اُتار کر عمران خان کے خلاف بینرز لگوائے جارہے ہیں، حالات خراب ہوئے تو ذمے دار حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کے الیکشن میں قوم موجودہ حکومت کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ خیال رہے کہ 22 مئی 2022 کو ایک جلسےسے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے قتل کی سازش تیار کیےجانےکا دعویٰ کرتے ہوئےکہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام مجھے انصاف دلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close