دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا

کراچی (پی این آئی)کراچی سے لاپتہ ہوکر پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو عمر کے تعین کے لئے 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اورایکسرے کئے جائیں گے اورپیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے محکمہ صحت سندھ نے ماہرڈاکٹرز پرمشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے  جس کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کررہی ہیں۔

سندھ پولیس نے دعا زہرا کو آج میڈیکل کے لئے لاہورسے کراچی منتقل کیا تھا۔ کراچی کی عدالت نے 25 جون کو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں