راولپنڈی، پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینر آویزاں کر دئیے گئے

راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی کے مری روڈ پرعمران خان کے خلاف بیانات پر مبنی بینرز آویزاں کردیئے گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لگائے گئے بینرز پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات لکھے گئے ہیں۔ رنگ روڈ پر لگے بینر پر ”کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب” لکھا گیا ہے۔ایک دوسرے بینر پر ”پاکستان کا قرض 80 فی صد بڑھا کر خودمختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیا ہے” تحریر ہے جب کہ ایک بینر پر ”کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی۔

عمران خان جواب دو” تحریر ہے۔ایک اور دوسرے بینرز پر بھی سابق وزیر اعظم کے خلاف الزامات تحریر ہیں، جن میں ”5 سال میں عمران خان کے اثاثوں میں 250 فی صد اضافہ ہوا۔ میرا تحفہ میری مرضی ،سرٹیفائیڈ چور، توشہ خانہ کی چوری ریکارڈ پر ہے جو کرنا ہے کرلو، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام عمران خان کو مسترد کرتے ہیں” تحریر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close