بجلی کی لوڈشیڈنگ کا حل نکال لیا گیا لیکن ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں بجلی کی شدید ترین لوڈ شیڈنگ سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت نے 10 ایل این جی کارگوز درآمد کرنے کے لیے نئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق یہ ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کیلئے جاری کیے گئے ہیں۔جولائی کے لیے دو، اگست کے لیے پانچ کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ جب کہ ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے کے لیے بولیاں بھی طلب کرلی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close