دعا زہرا کو تحویل میں لے کر کراچی پہنچا دیا گیا

کراچی (پی این آئی) دعا زہرا کو تحویل میں لے کر لاہور سے کراچی پہنچا دیا گیا ہے، لاہور سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی خصوصی ٹیم دعا زہرا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق دعا زہرا کو آج کراچی میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کیے جائیں گے اور اُس کی پیدائشی سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات بھی چیک کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو آج میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچا ہے لیکن ظہیر کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close