تحریک انصاف کے دو منحرف ارکان اسمبلی کو اہم عہدے مل گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے 2منحرف اراکین قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کا چیئر مین بنایا گیا ہے ،گزشتہ روز 8قائمہ کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کا انتخاب کیا گیا جن میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی بھی شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپریل میں شہباز شریف کے نئے وزیر اعظم کے طور پر انتخاب کے وقت پی ٹی آئی کے ارکان کے بڑے پیمانے پر استعفوں کے بعد کمیٹیاں سربراہوں سے محروم ہو گئی تھیں،قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے الگ الگ ہینڈ آؤٹ کے مطابق ملتان سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہر کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی پی ٹی آئی کی جویریہ ظفر آہیر انفارمیشن اور براڈ کاسٹنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بن گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close