ایف بی آر نے کمال کر دکھایا ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 61کھرب روپے کا ٹیکس اکٹھا کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملکی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے 61 کھرب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کارکردگی کو سراہفتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی دوسری وزارتوں کیلئے مثال ہے، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایف بی آر نے61 کھرب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی وفاقی وزیرخزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی تعریف کی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی دوسری وزارتوں کے لیے مثال ہے، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، وزیراعظم نے ٹیکس ہدف کے حصول پر ایف بی آر کو سراہا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ سال کی نسبت 45 فیصد سے زائد ٹیکس اکٹھا کیا اور ہدف پورا کرنے کیلئے کوئی ایڈوانس ٹیکس حکومت نے نہیں لگایا،جون میں 39ارب روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے،پچھلے ماہ 763ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا،مالی سال دو ہزار 2021-22 کی آخری سہ ماہی کے دوران 1741ارب کے ٹیکس جمع کئے۔

ایف بی آر نے جو سوچا تھا وہی کرکے دکھایا، انکم ٹیکس کے کلیمز سارے کلیئر کر دیئے گئے ہیں۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کئے ۔اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ ہمار ا ٹارگٹ بہت مشکل تھا،اس سال ریکارڈ ریٹرنزفائل کرائے،3لاکھ 20ہزار سیلیری ریٹرنز جمع کی گئیں ،ایڈوانس ٹیکس کی مانیٹرنگ کا سسٹم بنایا گیا۔ مزید برآں ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2022-2021 کے دوران 6125 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولیاں کیں۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام جاری رکھنے کے لیے جہاں دیگر شرائط رکھی تھیں وہیں نظرثانی کے بعد 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف بھی دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close