فیصل آباد(پی این آئی)فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو فیصل آباد اکنامک زون میں دس ایکڑ انڈسٹریل پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ ، فیڈمک کے سی ای او اور سیکرٹری کو گرفتارکر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسررانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود احمد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔
ملزمان پر فرح گوگی اور انکی والدہ کی کمپنی المعز ڈیری کو غیر قانونی طور پر انڈسٹریل پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ملزمان نے فیصل آباد سپیشل اکنامک زون میں انتہائی قیمتی دس ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ الاٹ کر دی۔فرح گوگی نے 60 کروڑ مالیت کا پلاٹ صرف 8 کروڑ 30 لاکھ روپے کے عوض ایک جعلی کمپنی بناکر الاٹ کروایا۔انڈسٹریل پلاٹ حاصل کرنے کیلئے کمپنی کی ویلیو 2 ارب ہونی چاہئے تھی۔فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر نے دو ارب کی جعلی گارنٹی دی۔اینٹی کرپشن فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن کی تین رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم کیس کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں