ہم جو چاہتے تھے سپریم کورٹ نے مان لیا، چوہدری پرویز الٰہی کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وہ جو چاہتے تھے سپریم کورٹ میں وہ مانا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیزیں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔

 

 

انہوں نے واضح کیا کہ ضمنی الیکشن کے بعد 22جولائی تک ہاؤس مکمل ہوجائےگا پھر وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوگا، 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو ماحول آج عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close