لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن اقرار الحسن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جی ایچ کیو کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا “خان صاحب، تحریک انصاف اور انصافی صحافی ہر جملے میں کم از کم ایک بار نیوٹرل ضرور کہتے ہیں، مطلب نیوٹرلز کی مدد سے موجودہ حکومت کو نکلوانا (اور خود آنا) چاہتے ہیں۔ انہیں غدار بھی کہلواتے ہیں، اُن سے رابطے میں بھی ہیں۔
خان صاحب! سیاسی لڑائی لڑیں، جی ایچ کیو کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔”اقرار الحسن کے ٹویٹ کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے کہا “کستانی صرف یہ چاہتے ہیں کہ قومی ادارے ملک کو درپیش چیلنجز اور بیرونی مداخلت میں نیوٹرل نہ بنیں اور ملک کی سالمیت اور حفاظت کا فرض پورا کریں، صرف ملک کی اندرونی سیاسی لڑائی میں نیوٹرل رہیں،چودہویں سیاسی پارٹی نہ بنیں۔”اظہر مشوانی کے جواب پر اقرار الحسن نے کہا “اظہر بھائی ! سینکڑوں اختلافات کے باوجود میرا اس بات پر یقین ہے کہ قوم کی ایک بڑی اکثریت اس وقت عمران خان صاحب کے ساتھ ہے۔ میرے عوام میں کئے گئے پروگرامز میں بھی اس کی عکاسی ہوتی ہے۔ خان صاحب کو عوامی طاقت پر انحصار کرنا چاہئے، یہ نادر موقع ہے فوج کی سیاسی مداخلت ختم کرنے کا۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں