پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش نہیں لیکن کیوں خاموش ہے؟ حامد میر نےاصل وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے حمزہ شہباز ، پرویز الہٰی اور عمران خان کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہوا ہے، تحریک انصاف میں اس پر اتفاق نہیں لیکن سب عمران خان کی وجہ سے خاموش ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ حمزہ شہباز ، پرویز الہٰی اور عمران خان کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔

 

عدالت کے سامنے پرویز الہٰی نے 22 جولائی تک حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ ماننے پر آمادگی ظاہر کی، یہ ایک بہت اچھی بات ہے، جب 22 جولائی کو دوبارہ الیکشن ہوگا تو اس پر کسی پارٹی کے پاس کوئی گنجائش نہیں ہوگی کہ اس پر تحفظات کا اظہار کرے۔انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آجائے گا تو اس میں واضح ہوجائے گا کہ کیا شرائط عائد کی گئی ہیں، کافی دنوں کے بعد ہماری سیاست میں ایک خوشگوار ہوا کا جھونکا آیا ہے۔حامد میر کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ تحریک انصاف میں اس پر اتفاق نہیں ہے لیکن عمران خان کی وجہ سے بابر اعوان سمیت دیگر بھی خاموش ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں