میرے کمرے میں جاسوسی آلہ رکھنے کی کوشش کی گئی، عمران خان نے کس پر الزام عائد کردیا؟ تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایجنسیوں نے میرے نوکروں کو استعمال کرکے میرے کمرے میں جاسوسی آلہ رکھنے کی کوشش کی۔انہوں نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ ایجنسیاں میرے نوکروں کے ذریعے میرے بیڈ روم میں آلہ رکھوا رہی ہیں تاکہ تمام باتیں ان تک پہنچ سکیں۔

 

جب پوری تفتیش کی گئی تو یہ بات سامنے آئی کہ جب میں وزیراعظم تھا تب سے ملازموں کو تیار کیا جا رہا تھا،تب سے میرے ملازم کو اپروچ کیا جا رہا تھا اور وہ ایک اور ملازم کے ذریعے ڈیوائس میرے کمرے میں رکھوانا چاہ رہا تھا تاکہ ریکارڈنگ کی جا سکے۔عمران خان نے مزید بتایا کہ میرے لوگوں کو ان کی جعلی ویڈیوز سے بلیک میل کرکے کہا جارہا ہے کہ میرا ساتھ چھوڑ دیں۔ایک میرے ساتھی کو فیک ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ آپ کی یہ ویڈیوز آپ کی فیملی اور بچوں کو بھیج دیں گے۔۔خیال رہے کہ بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے چئیرمین تحریک انصاف کی جاسوسی کی کوشش ناکام بنا دیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ بنی گالہ کے ملازم کے ذریعے عمران خان کی جاسوسی کیلئے ان کے کمرے میں ایک جاسوسی کی ڈیوائس لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔

 

اس مقصد کے لیے بنی گالہ کے ایک ملازم کو کاروباری کا جھانسہ دے کر، پیسوں کی لالچ دے کے کہا گیا کہ عمران خان کے کمرے میں خفیہ ڈیوائس لگائی جائے ، مذکورہ ملازم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے پر عمل کیلئے راضی بھی ہو گیا تھا تاہم عمران خان کی جاسوسی کے منصوبے کا بھانڈا بنی گالہ کے ہی ایک ملازم کی جانب سے پھوڑا گیا اور جس نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کی اطلاع کے بعد بنی گالہ سیکیورٹی ٹیم نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close