سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ، نیا پےسکیل جاری

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ، نئے پے اسکیل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو ں گے۔

نئے پے اسکیل 2017 کی طرح کے پے اسکیل کی جگہ رائج ہوں گے ، نئے پے اسکیل کے بعد پانچوں ایڈہاک ریلیف ضم ہو جائیں گے ، ایڈ ہاک ریلیف 2016سے 2021 کے درمیان دیے گئے۔

گریڈ ایک کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13550 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 17830روپے سے بڑھ کر 26450روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔
.
گریڈ 2 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13829 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 19210 روپے سے بڑھ کر 28520 روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔

نئے پے اسکیل کے مطابق گریڈ 3 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9610 روپے سے بڑھ کر14260 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 21310 روپے سے بڑھ کر 31660روپے ، گریڈ 4 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9900 روپے سے بڑھ کر14690 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ23100 روپے سے بڑھ کر 34490 روپے ماہانہ ہوگئی۔

اسی طرح گریڈ 5 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15230 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 37730 روپے ، گریڈ 6 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار 230 روپے اور زیادہ سے زیادہ 37 ہزار 730 روپے ماہانہ کردی گئی۔

گریڈ 7 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 310روپے اور زیادہ سے زیادہ 43 ہزار 610 روپے ، گریڈ 8 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 890روپے اور زیادہ سے زیادہ 46 ہزار 890 روپے ماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 9 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار 470روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 50 ہزار 170 روپے ماہانہ کردی۔

گریڈ 10 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 50روپے اور زیادہ سے زیادہ 53 ہزار 750 روپے ، گریڈ 11 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 650روپے اور زیادہ سے زیادہ 57 ہزار 950 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔

نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 910 روپے سے بڑھ کر28 ہزار 70 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ64 ہزار 510 روپے سے بڑھ کر 95 ہزار 870 روپے، گریڈ 17 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 30 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر 45 ہزار ستر روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 76 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 470 روپے ماہانہ کردی ہے۔

گریڈ 21 کی تنخواہ کم از کم 1 لاکھ 13 ہزار 790 اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 17 ہزار 670 جبکہ گریڈ 22 کی کم از کم تنخواہ 122190اور زیادہ سے زیادہ 244130 روپے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں