عامر لیاقت کو ایک دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی، خلیل الرحمان قمر نے دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی )معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے میرے ذاتی خیال کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کو ایک مذہبی اور دیندار لڑکی سے شادی کرنی چاہیے تھی ایسی شادیوں کے نتائج پھر ایسے ہی نکلتے ہیں ۔ خلیل الرحمان قمر نے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کی ذمہ دار دانیہ بھی ہے میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد بھی کئی بار بھیانک غلطیاں کر لیتے ہیں ،عامر لیاقت کو ان برے نتائج نے ہی مارا ہے،

ایسی بیوی کیا بیوی ہوگی جو اپنے شوہر کی خواب گاہ میں تصاویر بنائیں، اگر یہی کام کوئی شوہر کرتا تو ایک ویلا مچ جاتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close