لیبر ایگریمنٹ طے، ساڑھے 3 لاکھ پاکستانیوں کو جاپان کا ویزا ملے گا، جاپانی پولیٹیکل قونصلر نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، پاکستان اور جاپان کے مابین لیبر ایگریمنٹ طے پا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاپانی قونصلر کاگا یواشی کی تحریک انصاف کے رہنما غلام عباس سے ملاقات ماڈل میں ہوئی ۔ لیبر ایگریمنٹ کے معاہدے کے تحت 3لاکھ پاکستانیوں کو ویزا جاری کیا جائے گا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما غلام عباس کا کہنا تھا کہ جاپانی پولیٹکل قونصلر نے کہا ہے کہ لیبر کے حوالے سے پاکستان اور جاپان کے درمیان 72سال بعد معاہدہ ہوا جس کے تحت تین لاکھ سے زائد پاکستانی جاپان جا سکیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما غلام عباس نے مزید کہا کہ حکومت بے شک تبدیل ہو پالیسیاں تبدیل نہیں ہونی چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں