اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی نے کافی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ایک یا دو ووٹ ان کے زیادہ ہو جائیں تاہم ایسی صورتحال میں بھی ن لیگ کو ایک سے دو ووٹ کی برتری حاصل رہے گی ۔ نجی ٹی وی “جیونیوز” کے پروگرام میں سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے میں اس امر کو یقینی بنایا گیاہے کہ پچھلے اجلاسوں میں ہنگامہ آرائی کو نظر انداز نہیں کر سکتے ،
حکمانے میں لکھاہے کہ اجلاس کو ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو توہین عدالت تصور ہو گی ،عدالت نے سوچ سمجھ کر ایسا فیصلہ لکھا ہے کہ جس کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں جاری غیر یقینی صورتحال اگلے 24 گھنٹوں میں ختم ہو جائے گی ،( ن) لیگ اپنی برتری کا دعویٰ کر رہی ہے اور عطا تارڑ کے مطابق ان کے9 ووٹ جبکہ ہمارے مطابق 2 یا 3 ووٹ زیادہ ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں