راولپنڈی (پی این آئی) ٹرین زیادتی کیس میں سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کے نئے بیان نے حکام کو پتہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سر سید ایکسپریس کے سیکیورٹی گارڈز پر زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون تحقیقات کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس میں بغیر ٹکٹ سوار فائزہ نامی خاتون نے دو سیکیورٹی گارڈز پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
سیکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیے جانے کے بعد میڈیکل میں زیادتی کے شواہد نہ ملنے پر خاتون تحقیقات کے دروان زیادتی کے بیان سے منحرف ہو گئی ہے۔ نئے بیان میں خاتون کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز اس سے فحش باتیں کر کے تنگ کر رہے تھے اس لیے غصے میں پولیس کو کال کر کے زیادتی کا جھوٹ بولا تھا متعلقہ حکام نے معاملے کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ آئی جی ریلوے پولیس کو بھجوا دی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں