اگر تحریک انصاف کو پانچ مخصوص نشستیں مل گئیں تو پارٹی پوزیشن کیا ہوگی؟ نمبر گیم کی تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب اسمبلی میں اگر تحریک انصاف کو پانچ مخصوص نشستیں مل گئیں تو پارٹی پوزیشن کیاہوگی ؟16 اپریل 2022 کو حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بننے کیلئے 371 کے ایوان میں197 ووٹ ملے، حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے پی ٹی آئی کے 25 ارکان اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے، 25ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں ممبران کی تعداد 346 رہ گئی۔

 

اس وقت حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے پاس 165سیٹیں ہیں، پیپلزپارٹی کے 7، آزاد 3 اور راہ حق پارٹی کاایک ووٹ بھی ن لیگ کے پاس ہے جس کے بعد حکومتی اتحاد کے ووٹوں کی تعداد176 بنتی ہے۔25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے پر پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی 158 رہ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے 158، ق لیگ کے 10ارکان مل کر اپوزیشن کے 168 ایم پی اے بنتے ہیں۔پی ٹی آئی کو 5مخصوص نشستیں مل بھی جائیں تو اپوزیشن اتحادکی تعداد 173بنتی ہے اور مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن اتحاد پر 3 ووٹوں کی برتری ہوگی۔371 کے ایوان میں وزیراعلیٰ منتخب ہونے کیلئے 186 ووٹ درکار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close