پنجاب میں اب کس کو برتری حاصل ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیاہے کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے کافی لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ 1 یا 2 ووٹ ان کے بڑھ جائیں تاہم ایسی صورت میں بھی( ن)لیگ کو 1 یا 2 ووٹوں کی برتری حاصل رہے گی ۔ سینئر صحافی حامد میر کا کہناتھا کہ عدالتی فیصلے میں اس امر کو یقینی بنایا گیاہے کہ پچھلے اجلاسوں میں ہنگامہ آرائی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

 

حکمانے میں لکھاہے کہ اجلاس کو ملتوی کرنے کی کوشش کی گئی تو توہین عدالت تصور ہو گی ،عدالت نے سوچ سمجھ کر ایسا فیصلہ لکھا ہے کہ جس کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں جاری غیر یقینی صورتحال اگلے 24 گھنٹوں میں ختم ہو جائے گی ،( ن) لیگ اپنی برتری کا دعویٰ کر رہی ہے اور عطا تارڑ کے مطابق ان کے9 ووٹ زیادہ ہیں لیکن ہمارے مطابق 2 یا 3 ووٹ زیادہ ہیں ۔حامد میر نے کہا کہ( ق )کے سینئر رہنما کا دعویٰ ہے کہ نمبرز گیم میں اپ سیٹ ہو چکا ہے ،حامد میر نے کہا کہ مجھے لگ رہاہے کہ پچھلے دو تین دن میں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ نے کافی لوگوں سے ملاقاتیں کی ہیں، ہو سکتا ہے کہ ایک یا دو ووٹ ان کے بڑھ جائیں، ایسی صورت میں بھی( ن) لیگ کو ایک یا دوو وٹوں کی برتری رہے گی۔

 

وہ اصل کیلکولیشن شیئر نہیں کر رہے ، اگر فرق پڑے گا تو 2 ووٹوں کا پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ دوسری سائیڈ بھی پوری کوشش کر رہی ہے ، یہ( ق) لیگ اور پی ٹی آئی کی بقاءکا مسئلہ ہے ، اگر حمزہ دوبارہ وزیراعلیٰ بن جاتے ہیں تو پھر پرویز الہیٰ کی دوبارہ وزیراعلیٰ بننے کی کوشش ختم ہو جائے گی ، اس کا اثر 17 جولائی کے ضمنی انتخاب پر بھی اثر پڑے گا، اگر (ن) لیگ 10ے 12 سیٹیں جیت جاتی ہے تو عمران خان کیلئے کوئی بڑی تحریک اس حکومت کے خلاف اٹھانا مشکل ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close