وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب میں جیت کس کی ہو گی؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف دوبارہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے ، ہماری تعداد ایک 177 جبکہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد 168 ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا، ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب کو کالعدم قرار دیا گیا نہ ہی حمزہ شہباز کو ہٹایا گیا ہے۔

 

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں، ہمیں نو ووٹوں کی برتری حاصل ہے، ہماری تعداد ایک سو ستتر، پی ٹی آئی اور اتحادیوں کی تعداد ایک سو اڑسٹھ ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکرکریں گے ، اگر الیکشن کےعمل کو سبوتاژ کرنےکی کوشش کی توتوہین عدالت ہوگی ، جوسادہ اکثریت لےگاوہ وزیراعلی بن جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کل 4بجےپنجاب اسمبلی کااجلاس ہوگا، حمزہ شہباز شریف دوبارہ واضح اکثریت سےکامیاب ہوں گے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کےالیکشن پر پی ٹی آئی کو اثر انداز ہونےپرسزا دی جائےگی، اب رونامت اوربھاگنامت،اللہ کے ہر فیصلےمیں مصلحت ہوتی ہے۔یاد رہے لاہورہائیکورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے الیکشن کیخلاف تحریک انصاف کی درخواستیں منظور کر کے منحرف ارکان کے پچیس ووٹ نکال کر دوبارہ گنتی کاحکم دے دیا۔

 

عدالت نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں لکھا کہ یکم جولائی کو پچیس منحرف ووٹوں کو نکال کر دوبارہ گنتی کرائی جائے گی، جواکثریت حاصل کرے گا وہ جیت جائے گا، لیکن اگر مطلوبہ اکثریت نہ مل سکے تو آرٹیکل ایک سوتیس کے تحت دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close