اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومتی حمایت ختم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچستان کے پارلیمانی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صرف بلوچستان کے پارلیمانی امور پر گفتگو ہوئی ، حکومتی حمایت ختم کرنے یا اس پر اجلاس سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

 

 

انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑی تو وفاقی حکومت سے متعلق فیصلہ مرکزی پارٹی کرے گی، جب بھی کوئی فیصلہ کریں گے سب کے سامنے آجائے گا۔خیال رہے کہ اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ اے این پی نے وفاق میں حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کردیا ہے ، مرکزی قیادت کے اجلاس میں حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دینے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close