لاہور ہائیکورٹ کا کل وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کروانے کا حکم ، تحریک انصاف کے کتنے ارکان پنجاب اسمبلی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں؟عمران خان میدان نے اعتراض اٹھا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب کےآئینی بحران پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پالیسی بیان جاری کردیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب کوپتا تھا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن غیرآئینی تھا، عدالتی فیصلےنےثابت کیا کہ حمزہ شہبازغیرآئینی وزیراعلیٰ تھے، حمزہ شہبازکواتنی دیر وزیر اعلیٰ رہنےکا کوئی حق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلےمیں وضاحت نہیں ہے، اگروضاحت نہ آئی توپاکستان میں آئینی بحران بڑھتا جائےگا، ہمارے چھ ممبرحج پرگئےہوئےہیں وہ کل کیسےآسکتےہیں؟ حمزہ شہبازکےہوتےہوئےالیکشن کیسےشفاف ہوسکتاہے؟ حمزہ شہبازکس قانون کے تحت وزیراعلیٰ رہ سکتا ہے؟ ہم اس معاملےکی وضاحت لینےسپریم کورٹ جارہےہیں، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ کل کےالیکشن پرحکم امتناع دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں