شاہ محمود قریشی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند، وزیراعظم بننے کیلئے بھی لابنگ کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ شاہ محمود قریشی دو میں سے ایک بات کہہ رہے ہیں۔انہوں نے اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی وزیراعظم بننے کے لیے لابنگ کی۔یا تو وہ یہ اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے پارٹی نے ایم پی اے کا الیکشن ہروایا وہ خود مان رہے ہیں کہ میرا بیٹا ہار رہا ہے۔

 

خیال رہے کہ ملتان میں زین محمود قریشی کی انتخابی مہم کے دوران شاہ محمود قریشی نے اپنی پارٹی تحریک انصاف سے شکووں کے انباز لگا دئیے تھے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا 2018 کےالیکشن میں میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ،جبکہ میری پارٹی نے ہی مجھے پی پی 217 سے الیکشن ہرایا تھا، شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ انہوں نے عمران خان کو بھی کہا تھا کہ پنجاب کی یہ کیفیت نہ ہوتی،اگر میں یہاں سے ایم پی اے ہوتا، ہارون رشید نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پاکستان آگئے ہیں ،میرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ہاں میں نے انہیں دیکھا ہے۔وہ خاموش ہے ،بول نہیں سکتے ،زندگی کی امید ختم ہو چکی ہے۔ان کی فیملی نے کہا ہے دبئی میں ہیں اگر وہ دبئی کے کسی ہسپتال میں ہیں تو ان کے خاندان کو بتانا چاہیے۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ میرے ذرائع تو یہی کہہ رہے ہیں کہ پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔

 

ہارون رشید نے مزید کہا کہ سنجیدگی سے گفتگو ہو رہی ہے کہ ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنا دی جائے۔اب الیکشن کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی گئی تو تصادم بھی ہو سکتا ہے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close